تمام رشتے داروں اور دوستوں کی وصیت

کروڑ پتی کے انتقال کے بعد ان کے تمام رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ان کی وصیت کھولی گئی اور پڑھی گئی۔ وصیت کچھ یوں تھی۔ اپنے کزن کے نام اپنا تمام نقد روپیہ چھوڑ رہا ہوں۔ساری عمر اس نے مجھ سے پیسے نہیں مانگے۔ میں نے دئیے تو اس نے نہیں لیے۔ اپنے پیارے باورچی کے نام میں اپنے تین بنگلے چھوڑ رہا ہوں جو میری بیوی کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد بھی مجھے لذیذ کھانے پکا کے کھلاتا رہا۔ باقی تمام جائیداد اپنی بیٹی کے نام چھوڑ رہا ہوں۔ میرا بھتیجا ہمیشہ مجھ سے اپنے اس قول پر بحث کرتا رہا کہ محبت دولت سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ میں اس کے نام اپنا تمام ورزش کا سامان، ورزش کے کپڑے اور جوتے چھوڑ رہا ہوں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button